6 مئی 2011 - 19:30

سی آئی اے کے سابق اہلکارکا کہنا ہے کہ ایجنسی نے اسامہ کی تلاش کیلئے بن لادن ٹیم بنائی تھی جس میں امریکی نژاد پاکستانیوں اور پشتونوں کو بھرتی کیا گیا تھا لیکن انھوں نے ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ نہیں لیا۔

ابنا: سی آئی اے کی بن لادن ٹیم کے سابق سربراہ مائیکل شویرکا کہنا تھا کہ دوہزارایک میں سی آئی اے نے اسامہ کا کھوج لگانے کیلئے پاکستانی نژاد امریکی یا ایسے امریکیوں کو بھرتی کیا جو جنوبی ایشیائی اورمشرق وسطیٰ کے ملکوں جیسی مشابہت رکھتے تھے تاکہ وہ پاک افغان سرحد پر واقع علاقوں کے لوگوں میں گھل مل سکیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایجنسی نے روایتی پشتون بھی بھرتی کیے جو سرحدی علاقے میں القاعدہ اور طالبان اور ڈرون حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی کرتے تھے۔ ان میں سے کچھ پشتون براہ راست سی آئی اے کے ملازم تھے جکبہ دیگرتھرڈ پارٹی جاسوسی کے لیے ہائرکرتی تھی، جن کی شناخت پوشیدہ رہتی تھی۔

مائیکل شویرنے کہا کہ انھیں شبہ ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں مقامی افراد نے حصہ نہیں لیا۔  ......../110